نئی دہلی،07؍جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ترنمول کانگریس اور گوا میں بی جے پی کی اتحادی گوا فارورڈ پارٹی نے لوک سبھا اور اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ کرانے کی مخالفت کی ہے۔ت
رنمول کانگریس کے لوک سبھا رکن کلیان بنرجی نے لا کمیشن کی طرف سے اس سلسلے میں آج منعقدہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے کہا کہ یہ نظریہ آئین اور جمہوریت کے خلاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ساتھ الیکشن کرانے کا خیال بنیادی طور پر ٹھیک نہیں ہے۔